Monday, September 16, 2024

سندھ کابینہ کے مزید 9 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

سندھ کابینہ کے مزید 9 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا
August 7, 2016
کراچی(92نیوز)گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں سندھ کابینہ کے مزید 9 وزراء نے حلف اٹھایا، صوبائی کابینہ میں گیارہ معاونین خصوصی کو بھی شامل کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کابینہ میں نئے وزراء کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزراء سے حلف لیا۔ نئے وزراء میں میر ہزار خان بجارانی، ناصر شاہ، امداد پتافی منظور وسان ، محمد بخش مہر، اکرام دھاریجو،محمد علی ملکانی اور ممتاز جاکھرانی وزیر بن گئے جبکہ  ریحانہ لغاری، نادر خواجہ، دروان چانڈیو ،عابد بھئیو تیمور تالپور، نوید انتھونی، عمر رحمان ملک، بابر آفریدی،ذوالفقار بہن اور شاہد تھہیم معاون خصوصی بن گئےنئے وزراء کی شمولیت کے بعد کابینہ میں وزراء کی کل تعداد 18 ہو گئی ہے۔