Thursday, April 18, 2024

سندھ کابینہ کے بعد بیوروکریسی میں بھی ردوبدل کا فیصلہ

سندھ کابینہ کے بعد بیوروکریسی میں بھی ردوبدل کا فیصلہ
February 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ کے بعد بیوروکریسی میں بھی ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن، محکمہ بلدیات سمیت 11 محکموں کے سیکریٹریز تبدیل ہونےکا امکان ہے۔ محکمہ اطلاعات، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، سوشل ویلفیئر، جنرل ایڈمنسٹریشن  کے سیکریٹری تبدیل کیےجانے کا امکان ہے۔ محکمہ زراعت، اسکول ایجوکیشن اور کالج ایجوکیشن، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو بھی تبدیل کر دیا جائیگا۔