Wednesday, April 24, 2024

سندھ کابینہ کی تعلیمی ادارو ں میں طلبہ یونین بحال کرنیکی منظوری

سندھ کابینہ کی تعلیمی ادارو ں میں طلبہ یونین بحال کرنیکی منظوری
December 9, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے تعلیمی اداروں میں طلباء یونین بحال کرنے کی منظوری دے دی، اسٹوڈنٹس یونین تعلیمی ماحول بہتر کرنے اور غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کریں گی، بل اسمبلی سے پاس کرایا جائیگا۔ مجوزہ قانون کے مطابق سندھ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، تمام نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز بنائی جائیں گی۔ طلبہ یونین کیلئے مجوزہ قانون سازی میں خلاف قانون سرگرمیوں کو روکنے کی شق شامل کرلی گئی۔ شق کے تحت طلبہ اسلحہ، نفرت آمیز سیاست، سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رہیں گے، طلبہ یونینز تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے کام کرینگی۔ ہر تعلیمی ادارے میں طلبہ کونسل ہوگی۔ طلبہ یونین 11 طلبہ پر مشتمل ہوگی، مجوزہ قانون تعلیمی اداروں میں اسلحہ لانے پر پابندی ہوگی، طلبہ یونینز اکیڈمک کونسل، انتظامی امور میں مداخلت نہیں کریں گی۔