Saturday, September 21, 2024

سندھ کابینہ، کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ فیس میں اضافے کی سفارشات منظور

سندھ کابینہ، کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ فیس میں اضافے کی سفارشات منظور
March 16, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کی فیس میں اضافے کی سفارشات منظورکرلیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صد ارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سندھ کابینہ نے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کی فیس میں اضافے کی سفارشات منظورکرلیں۔

مال بردار گاڑیوں کی سالانہ روٹ پرمٹ فیس 2400 روپے کردی گئی جبکہ ٹریلر اور ٹرک کی روٹ پرمٹ فیس 2000 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حق میں قرارداد بھی منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن اور ممبران کی کارکردگی کو سراہا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کے عمل کی مذمت کی گئی۔ ارکان نے کہا وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے آئینی کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

ادھر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ غلط قرار دے دیا۔