Monday, September 16, 2024

سندھ کابینہ کااجلاس،آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کے حوالے کرنیکی منظوری

سندھ کابینہ کااجلاس،آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کے حوالے کرنیکی منظوری
April 5, 2017
کراچی (92نیوز)سندھ کابینہ کے اہم اجلاس میں آئی جی کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کے معاملے پر صوبہ سندھ اور وفاق کے درمیان ہونے والا تنازع ایک بار پھر الجھ کر رہ گیا ہے ۔ سندھ حکومت کوآئی جی کو ہٹانے پر دوسری مرتبہ ہائیکورٹ کی طرف سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا تو صوبائی حکومت تلملا کر رہ گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گڑھی خدابخش میں بھٹو کی برسی کی تقریب کے بعد پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا جس میں آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو آئی جی سندھ کو فارغ کرنےکیلئے کابینہ کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا حکم صادر کیا  ۔ مراد علی شاہ نے فوری طور پر سندھ کابینہ کا اجلاس بلاکر اللہ ڈنو خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی ۔صوبائی کابینہ نے مجید دستی کو آئی جی لگانے کی بھی منظوری دیدی ۔