Tuesday, May 21, 2024

سندھ کابینہ کا اجلاس ، آئی جی سندھ کا معاملہ پھر زیربحث

سندھ کابینہ کا اجلاس ، آئی جی سندھ کا معاملہ پھر زیربحث
February 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ کی تبدیلی کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ رہا۔ یہ معاملہ آج سندھ کابینہ اجلاس میں بھی زیر بحث رہا ۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دینے کی پیشکش بھی کر دی۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کی بیٹھک ہوئی۔ کابینہ نے وفاق کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک قرار دیا ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی کی تبدیلی کیلئے حالیہ اقدامات متنازع ہوگئے ہییں ۔ وزیراطلاعات سندھ نے بریفنگ کے دوران سید کلیم امام کو چھٹیوں پر جانے کا مفت مشورہ دیا اور کہا کہ کچھ لوگوں نے آئی جی سندھ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کراچی میں کرونا وائرس کا مریض نہیں جب کہ 3 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے ہیں ۔ کابینہ اجلاس میں رواں سال کیلئے گندم کی خریداری کا طریقہ بھی طے کیا گیا ۔ سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدے گی جبکہ خریداری شفاف بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی بنائی گئی ہے ۔