Thursday, April 25, 2024

سندھ کابینہ نے کیماڑی کو نیا ضلع بنانے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے کیماڑی کو نیا ضلع بنانے کی منظوری دیدی
August 21, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے بڑھتی آبادی ، انتظامی اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے کیماڑی کو نیا ضلع بنانے کی منظوری دیدی۔ کراچی کے نئے ضلع کیماڑی کے4 سب ڈویژنز ہونگے، سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور سب ڈویژن ضلع کیماڑی میں شامل ہیں، ہاکس بے، پیراڈائز پوائنٹ، سنہرا بیچ اور مبارک ویلج سب ضلع کیماڑی کا حصہ ہوں گے۔ کراچی کے ضلع غربی کی کل آبادی 39 لاکھ سے زائد ہے، اس ضلع کے مسائل بھی زیادہ ہیں۔ کراچی کے اس نئے ضلع کے چار سب ڈویزنز ہونگے، سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور سب ڈویژن ضلع کیماڑی میں شامل ہونگے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ غربی  منگھو پیر، اورنگی اور مومن آباد سب ڈویزنز پر مشتمل ہوگا۔ کراچی کی مغربی ساحلی پٹی جس میں ہاکس بے، پیراڈائز پوائنٹ، سنہرا بیچ اور مبارک ویلج شامل ہیں، سب ضلع کیماڑی کا حصہ ہوں گے۔