Tuesday, May 7, 2024

سندھ کابینہ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی
April 27, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی۔ نجی اسکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کی بھی منظوری دی گئی۔ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کو ملازمت سےفارغ نہیں کیا جائے گا۔ کرایہ داروں سےمقررہ سلیب کی ادائیگی مؤخر کی جائے گی۔ مجوزہ سندھ آرڈیننس کے تحت پانی بجلی گیس کےبل میں مختلف سلیب پر رعایت دی جائے گی۔ اسکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اطلاق 3ماہ کی فیسوں پر ہوگا، احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر رعایت کی بھی منظوری دیدی گئی، ادائیگی کرنے والے بینک ایجنٹس سے رقم منہا نہیں کی جائے گی۔