Saturday, May 18, 2024

سندھ کابینہ نے پولیس میں بیس ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی

 سندھ کابینہ  نے پولیس میں بیس ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی
May 13, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ سندھ کابینہ نے پولیس میں بیس ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوا ۔کابینہ نے کراچی پولیس کے شہدا کے لواحقین کو پچاس پچاس لاکھ مالی امداد دینے کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس میں 20ہزاربھرتیوں کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  اقتصادی راہداری پر اضافی سکیورٹی دی جائے گی جبکہ  کابینہ کو بتایا گیا کہ اربوں روپے کے کئی ترقیاتی منصوبے الیکشن کمیشن کی پابندیوں کی وجہ سےمکمل نہیں ہو سکے۔