Thursday, May 9, 2024

سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیدی

سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیدی
November 18, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیدی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپلائیڈ فار رجسٹریشن کی نمبر پلیٹس ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ اراکین نے کہا کہ کھاد اور دیگر زرعی ان پٹس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس لئے گندم خریداری کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

سندھ کابینہ نے فی من گندم کی خریداری کی قیمت میں دوسو روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد چالیس کلو گندم خریداری کی قیمت دو ہزار روپے سے بڑھا کر بائیس سو روپے مقرر کر دی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے فیـصلے سےغریب ہاری کو فائدہ ہو گا۔

سندھ کابینہ اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس افسران کی روٹیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ جو افسران سندھ میں بھیجے گئے ہیں انہوں نے کبھی سندھ  میں خدمت سرانجام نہیں دی۔ سندھ کابینہ نے کہا کہ جن افسران کو سندھ سے ٹرانسفر کیا گیا ہے ان کو روکا جائے۔ کابینہ نے سندھ پولیس سروس کا کیڈر بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔ سندھ کابینہ نےگریڈ بیس  کےافسران کے ٹرانسفر روکنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی اے ایس یا پی ایس پی کے افسران وفاق کے نہیں بلکہ فیڈریشن کے سرونٹ ہیں۔ وفاق نے لڑنا ہے تو سندھ کابینہ کے ساتھ لڑے۔