Friday, April 19, 2024

سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کر دی

سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کر دی
January 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کر دی ۔ کابینہ ارکان نے آئی جی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی کی زیر صدرت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کی جانب سے تیار کردہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس میں اراکین نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا  اور شکایت  کی کہ کھلی کچہریوں میں انھیں شہریوں نے پولیس کے بارے میں سب سے زیادہ شکایات کیں۔ سندھ کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ  ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کی  اور فیصلہ ہوا  کہ ڈاکٹر کلیم امام کی خدمات وفاق  کو واپس کر دی جائیں گی  جبکہ صوبے کے نئے آئی جی پولیس کیلئے  غلام قادر تھیبو سمیت  نام  تجویز کیے ہیں جو کہ قواعد کے تحت چیف سیکریٹری سندھ آئندہ  دو روز میں وفاق کو ارسال کریں گے ۔ سندھ کابینہ کے بیشتر ارکان کا غلام قادر تھیبو کا  نام آئی جی سندھ کے لئے تجویز کرنے پر زور دیتے  رہے جبکہ کچھ  اراکین نے کامران فضل کے نام پر اعتراض کیا ہے ۔