Sunday, September 8, 2024

سندھ کابینہ میں پھر تبدیلیاں !!! نثارکھوڑو تعلیم اور اطلاعات، مراد علی شاہ آبپاشی، شرجیل میمن کوآرکائیو ڈیپارٹمنٹ دےدیا گیا

سندھ کابینہ میں پھر تبدیلیاں !!! نثارکھوڑو تعلیم اور اطلاعات، مراد علی شاہ آبپاشی، شرجیل میمن کوآرکائیو ڈیپارٹمنٹ دےدیا گیا
August 17, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعلی سندھ نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے کئی وزراءکے قلم دان تبدیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک ماہ میں تیسری بار صوبائی وزیروں کے قلم دانوں میں تبدیلی کی گئی۔ میر ہزار خان بجارانی ضد کے باعث وزارت کی دوڑ سے باہر۔ محکمہ تعلیم کی درد سری پھر وزیر اطلاعات سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کے حوالے۔ مراد علی شاہ پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ خزانہ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور انرجی کے ساتھ ساتھ محکمہ آبپاشی کی وزارت بھی مل گئی۔ دوسری جانب مہینے سے غائب شرجیل انعام میمن کوورکس اینڈ سروسز کی وزارت کے ساتھ ساتھ آرکائیو کی وزارت بھی دے دی گئی۔ حال ہی میں حلف اٹھانے والے طارق مسعود آرائیں وزیر کچی آباد ی ہوں گے۔ یہ وزارت جاوید ناگوری کے مستعفی کے ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔