Friday, April 26, 2024

سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی

سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی
August 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ کابینہمیں  بڑے پیمانےپر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی کئی ، وزراء سے اہم محکمے واپس لے لیے گئے اورکئی وزراء کو اہم محکمے دے دیئے گئے۔ سعیدغنی وزیراطلاعات اور ناصرحسین شاہ وزیربلدیات  بن گئے،نیب کیسزاورانکوائریز کاسامنا کرنیوالے سہیل سیال کو وزیر اینٹی کرپشن بنادیاگیا،مشیر نثارکھوڑوکو محکمہ ورکس اینڈ سروس کا قلمدان دے دیاگیا، تبدیلی بلاول بھٹو کی ہدایت پر لائی گئی۔ سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ  ، سعیدغنی سے بلدیات کامحکمہ واپس لےکر اطلاعات کا قلمدان دے دیاگیا، سندھ کابینہ میں دوبارہ شامل ہونےوالے ناصرحسین شاہ کوبلدیات کا محکمہ دے دیاگیا۔ناصر حسین شاہ کے پاس جنگلات،مذہبی امور اور بلدیات کےمحکموں کے قلمدان بھی ہونگے۔ نیب کیسزاورانکوائریز کاسامنا کرنیوالے سہیل سیال کو وزیر اینٹی کرپشن بنادیاگیا ، صوبائی مشیر نثار کھوڑو کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کامحکمہ دیاگیاہے ، سردار شاہ کو وزیر تعلیم کے عہدے سےہٹادیاگیا، محکمہ تعلیم کا قلمدان اب وزیراعلیٰ کے پاس ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لےلیاگیا ، مرتضی وہاب سندھ حکومت کےترجمان ہونگے۔ ہری رام سےسماجی بہبود کا قلمدان واپس لے کرمشیر اعجاز شیرازی کودے دیاگیا، شبیر بجارانی کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان دیاگیاہے۔ بنگل خان مہر کھیل وامور نوجوانان کےمحکموں کے لئے معاون خصوصی تعینات کر دیئے گئے ،  مرتضیٰ بلوچ وزیرکچی آبادی،جام اکرام  وزیرصنعت تجارت اور امداد باہمی   بن گئے۔ اسماعیل راہو سے بیوروآف سپلائیز اینڈ پرائسز کاقلمدان واپس لیکر معاون خصوصی کھٹومل کودے دیاگیا۔