Saturday, April 27, 2024

سندھ کابینہ نے رواں سال کیلئے گندم خریداری کا طریقہ طے کرلیا

سندھ کابینہ نے رواں سال کیلئے گندم خریداری کا طریقہ طے کرلیا
February 4, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے رواں سال کیلئے گندم کی خریداری کا طریقہ طے کرلیا، ہرضلع میں گندم کی مجموعی پیداوار کا 37فیصد حکومت خریدے گی۔ سندھ کابینہ کے ارکان نے گندم کی امدادی قیمت پر تجاویز دیں، مرادعلی شاہ بولے سندھ میں گندم کی امدادی قیمت وفاق سے زیادہ رکھی جائے گی، ہم کسانوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔