Friday, April 26, 2024

سندھ کا پیسہ کمیشن اور اسپیڈ منی ارکان اسمبلی اور افسران کی جیب میں جاتا ہے، فردوس شمیم

سندھ کا پیسہ کمیشن اور اسپیڈ منی ارکان اسمبلی اور افسران کی جیب میں جاتا ہے، فردوس شمیم
January 4, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں جو پیسہ خرچ ہوتا ہے اس میں کمیشن اور اسپیڈ منی ارکان اسمبلی اور افسران کی جیب میں جاتا ہے۔ تحقیقات کے لئے معاملات نیب کے پاس جانا ضروری ہیں۔ فردوس شمیم نقوی  نےسندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحکومت سندھ کوآڑے ہاتھوں لیا کہاکہ ڈاکٹر سےدانت نکلوانا آسان ہے لیکن سندھ حکومت سے آڈٹ رپورٹ نکلوانا مشکل ہے۔ بہت مشکل سے آڈٹ رپورٹس ہاتھ آئی ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اندرون سندھ تعمیر ہونے والی اسکول کی عمارت سو سال کے بجائے تین سال میں گرجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں معیاری پروجیکٹس نہیں بنتے، سڑکیں بیس سال کے بجائے ایک سال میں اکھڑ رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سندھ پرواجیکٹس میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہیں۔ نیب سےتحقیقات کروانا چاہئے۔ فردوس شمیم نقوی نےکہاکہ  کراچی کی حالت خراب  سےخراب تر ہوتی جارہی ہےلیکن پاپا اورپھپو پارٹی کچھ نہیں کررہی۔