Thursday, April 25, 2024

سندھ کا واحد ہومیو پیتھک اسپتال سسکیاں لینے لگا

سندھ کا واحد ہومیو پیتھک اسپتال سسکیاں لینے لگا
December 9, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں قائم واحد ہومیو پیتھک اسپتال محکمہ صحت کے ایم ایس کی غفلت و لاپروائی کا شکار ہو گیا۔ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر اسپتال میں ویرانیوں اور سناٹے کا راج ہے۔ تفصیلات کے مطابق وارڈز میں دھول مٹی اور مرکزی دروازے پر گند کے ڈیرے۔ یہ مناظر کسی کھنڈر کے نہیں بلکہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قائم سندھ کے واحد چالیس بستروں پر مشتمل ہومیو پیتھک تاریخی اسپتال کے ہیں جہاں صفائی ستھرائی کا کوئی نام ونشان نہیں جبکہ مریض بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسپتال کے ایم ایس چھٹیوں پر ہیں جبکہ قائم مقام ایم ایس بھی اسپتال سے غائب رہیں جس پر ایک سینئر اسٹاف نے اسپتال میں صفائی ستھرائی کے متعلق اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ایم سی کی جانب سے اسپتال کو وقت پر فنڈز ریلیز نہ کرنے پر ادویات کی قلت کے ساتھ ساتھ ایکسرے اور لیبارٹری کو بھی تالے لگا دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے مریض پرائیویٹ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔