Friday, April 26, 2024

سندھ کا ثقافتی دن آج روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

سندھ کا ثقافتی دن آج روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
December 13, 2015
کراچی (92نیوز) سندھی اجرک دنیا بھرمیں شہرت رکھتی ہے۔ سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اسی اجرک کے رنگ چار سو بکھرجاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس دن کو منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ لوگ سندھی اجرک اور ٹوپی زیب تن کر کے اپنی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ٹنڈو الہ یار میں سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں میں شرکاءنے روایتی رقص پیش کیا۔ عوام کے مطابق سندھی ثقافت سے محبت ہے۔ کلچر ڈے کی ریلی میں سابق صوبائی مشیر سندھ حلیم عادل شیخ بھی شریک ہوئے۔ کراچی سے چلنے والا ثقافتی قافلہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچاتو بھرپور استقبال کیا گیا۔ اجرک اوڑھے حلیم عادل کے ساتھ نوجوانوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی مشیر نے شہریوں کو اجرک کے تحفے دیئے۔