Tuesday, May 7, 2024

سندھ کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ، حلیم عادل شیخ

سندھ کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ، حلیم عادل شیخ
June 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز) رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے سندھ کے بجٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا،کہتے ہیں90فیصد ٹیکس دینے والے شہر کےلیے صرف20کروڑ رکھے گئے،پیپلز پارٹی سندھ دشمن پارٹی ہے،انکے پیٹ میں جو بھی ہےسب حرام کامال ہے۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں وہ  سندھ حکومت پر خوب گرجے برسے،پیپلز پارٹی کو سندھ دشمن اور سندھ حکومت کا بجٹ بھی مسترد کردیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دوسروں کو شرم کرو حیا کرو کہنے والے خود چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔ انہوں نے سوال کیا  کہ  پچھلے سال خریدی گئی چالیس گاڑیاں کس کے کہنے پر خریدی گئیں 90 فیصد ٹیکس دینے والے شہر کے لئے بھی کچھ کروڑ رکھے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرچی پر پریس کانفرنس کرنے والے بلاول بتائیں،اسپتالوں پر کتنے پیسے خرچ کیے،اعجاز ہارون اور ایان علی کا پیپلز پارٹی سے کیا تعلق تھا،آخر ایسا کیا ہوا کہ چاروں صوبوں کی پارٹی چار ڈویژن تک محدود ہوکررہ گئی۔