Friday, April 19, 2024

سندھ کا آئندہ 9ماہ کیلئے 8کھرب51ارب 90کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

سندھ کا آئندہ 9ماہ کیلئے 8کھرب51ارب 90کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور
September 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل  ہو گئی ، آئندہ 9 ماہ کے لیے 8 کھرب 51 ارب 90 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا ۔ اس سے پہلے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے  گذشتہ سیشنز کے دوران  حکومتی ارکان کی متنازعہ تقاریر پر معذرت کرلی اور وفاق سےبجٹ کی کم رقم ملنے کا شکوہ بھی کردیا۔ سندھ اسمبلی میں چھٹی کے دن بھی کام  کیا گیا ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدرات اجلاس ہوا ، اتوار کے روز بھی ارکان اسمبلی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل ہونے کے بعد  آئندہ نو ماہ  کے لیے سندھ کا 8 کھرب 51 ارب 90 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا ۔ منظوری کے وقت حکومت کی جانب سے 153 مطالبات زر پیش کئے گئے، جن کی ایوان نے مرحلہ وار کثرت رائے سے منظوری دی ،جس کے بعد اجلاس غیر  معینہ مدت کے  لیے ملتوی کردیا گیا ۔