Sunday, May 12, 2024

سندھ: کئی شہروں میں شدید دھند، بجلی کی سپلائی معطل

سندھ: کئی شہروں میں شدید دھند، بجلی کی سپلائی معطل
January 1, 2017

کراچی (92نیوز) سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی جس سے گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ کشمور، کندھکوٹ، شکارپور، سکھر، کوئٹہ، سبی اور ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کشمور شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی۔ کشمور میں دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی 220,132 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ واپڈا کنٹرول روم کے مطابق سندھ کشمور، کندھکوٹ، شکارپور، سکھر، کوئٹہ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی سمیت مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔