Thursday, April 25, 2024

سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال

سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال
January 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج رنگ لے آیا۔ سیکریٹری محکمہ صحت نے مظاہرین کے ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی۔ سیکریٹری  صحت کی جانب سے سمری ارسال کیے جانے کے بعد سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف نے کراچی پریس کلب کے سامنے جاری احتجاج  موخر کر دیا تاہم سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اب بھی جاری ہے ۔ سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کا موقف ہے ہمارے چاروں مطالبات پورے کیے جائیں بصورت دیگر 22 جنوری کو  ریڈ زون کی جانب مارچ کیا جائے گا۔