Friday, March 29, 2024

سندھ پولیس کے سیاسی ہونے کا پول کھل گیا ، سیاسی کارکن کا ایس ایچ او کے سامنے اے ایس آئی پر تشدد

سندھ پولیس کے سیاسی ہونے کا پول کھل گیا ، سیاسی کارکن کا ایس ایچ او کے سامنے اے ایس آئی پر تشدد
September 28, 2020
لاڑکانہ ( 92 نیوز) سندھ پولیس کے سیاسی ہونے کا پول کھل گیا،لاڑکانہ میں سیاسی کارکن نے ایس ایچ او کے سامنے ہی اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور وردی پھاڑ دی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور3ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاڑکانہ پولیس کے سیاسی ہونے کا پول کھل گیا ، سیاسی کارکن نے ایس ایچ او کے سامنے ہی اے ایس آئی کی پٹائی کر ڈالی، بے بس ایس ایچ او دیکھتا ہی رہ گیا، اے ایس آئی کی پھٹی ہوئی وردی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ نے نوٹس لے لیااور ملزم سمیت 3افراد  کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے ایس آئی اصغرمغیری نے بتایا کہ دوافراد کو شراب سمیت پکڑکر تھانے لایا توایس ایچ او نے الٹا مجھ سے باز پرس کی اورکہا تم نے ہمارا آدمی کیوں پکڑا،ہمیں خود یہاں پیپلزپارٹی نےایس ایچ او لگایا ہے ، تھانے میں ہی سیاسی کارکن ذوالفقارجھکرانی اوراس کے گن مین پولیس اہلکاروں نے مجھ پرتشدد کیا، ایس ایچ اونے ایک ملزم کو پیسے لےکر چھوڑ دیا۔ ایس ایس پی مسعود بنگش کا کہنا ہے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔ جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نصرت سحرعباسی بولیں پولیس وڈیروں کی اوطاق بن گئی ہے، پولیس کو خود اپنے تھانوں سے انصاف نہیں مل رہا ، یہ حال ہے ،کہاں ہے بلاول بھٹو۔ اس سے قبل اے ایس آئی اصغر مغیری جب اے ایس پی رضواب طارق کے روبرو پیش ہوئے تو بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔