Saturday, April 27, 2024

سندھ پولیس کے خوش لباس اہلکار نے عوام کی توجہ سمیٹ لی

سندھ پولیس کے خوش لباس اہلکار نے عوام کی توجہ سمیٹ لی
May 8, 2018
ہالہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج  سندھ کے دورے پر ہیں ، جہاں ان کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں پر سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار  ایسا بھی ہے جس نے رنگ برنگی ڈوریوں  سے اپنا یونیفارم اور اسلحہ سجا کر سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر رکھی ہے۔ یوں تودرجنوں پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے مگر نور دین ان سب میں مختلف  دکھائی دیا  ، جس کی وجہ اس  کا  رنگ برنگی ڈوریوں سے سجا اسلحہ، بیلٹ اور یونیفارم نور دین کو سب پولیس اہلکاروں سے ممتاز کر تارہا۔ نور دین کاکا کہنا تھا کہ اپنے لباس کو سجانے کا شوق بچپن سے ہی تھا جس میں اب سرکاری اسلحہ اوریونیفارم بھی شامل ہو گیا ہے ۔