Friday, April 26, 2024

سندھ پولیس کیلئے پولیس اسپتال میں کورونا وارڈ قائم

سندھ پولیس کیلئے پولیس اسپتال میں  کورونا وارڈ قائم
December 8, 2020

کراچی (92 نیوز)سندھ بھرمیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ پولیس کیلئے پولیس اسپتال میں افسران اور اہلکاروں کے لئے کورونا وارڈ قائم کیا جا رہا ہے جو چند روز میں فعال ہوجائےگا۔

کورونا کے شکار ہونے والےپولیس افسران اور اہلکاروں کےلئے کوروناوارڈ کا قیام عمل میں آگیا ، کورونا سے متاثرہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو اب کسی دوسرے اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ، بلکہ اب  پولیس اسپتال میں ہی  داخل ہوسکیں گے۔

پولیس اسپتال گارڈن میں کورونا آئسولیشن وارڈ قائم کیا جا رہا ہے جو چند دن میں فعال ہوجائےگا۔

پولیس اسپتال گارڈن میں پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملی کی اوپی ڈی مکمل فعال ہے  جبکہ وارڈوں کی مزید بہتری لائی جارہی ہے ۔