Thursday, May 2, 2024

سندھ پولیس کا مقابلہ عدالت میں جعلی ثابت، ملوث اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی

سندھ پولیس کا مقابلہ عدالت میں جعلی ثابت، ملوث اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی
December 15, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ پولیس کا مقابلہ عدالت میں جعلی ثابت ہوگیا، سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی۔

سندھ پولیس کا اور مقابلہ جعلی ثابت ہوگیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے جھوٹے مقابلے میں شہری کے قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی اور ملوث 4 اہلکاروں کو 6، 6 ماہ قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ملوث اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈکانسٹیبل رانا طارق، اے ایس آئی نجف علی، شیر گوپانگ اور باغ علی نے 22 اگست 2018 کو مقابلے میں ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا یہ لوگ رات 3 بجے شہریوں کو گولیاں ماردیتے ہیں، اگر 2 آدمی اور ماردیے تو کیا ان کی ترقی ہوجائے گی ؟ ٹرائل کورٹ نے ایک ملزم ارشد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، لیکن اپیل کرنے پر ہائیکورٹ سے بری ہوگیا تھا۔