Wednesday, April 24, 2024

سندھ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو نذرو ناریجو کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا، 2اہلکار شہید

سندھ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو نذرو ناریجو کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا، 2اہلکار شہید
July 11, 2015
شکارپور (92نیوز) شکارپور کی تحصیل گڑیاسین کے قریب گاو¿ں دلاور معرفانی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ڈاکووں میں مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو نذرو ناریجو ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل گڑیاسین کے قریب گاوں دلاور معرفانی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ڈاکووں میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں بدنام ڈاکو نذرو ناریجو ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ مذکورہ ڈاکو پر 200 سے زائد قتل، اغوا برائے تاوان، رہزنی، لوٹ مار سمیت مقدمات درج تھے اور اس کے زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار مجیب چاچر اور حاجی چاچر بھی شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار مقابلے میں زخمی ہوگیا ہے جس کو طبی امداد کےلئے سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا ہے جس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔