Saturday, April 20, 2024

سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں  دو ہفتوں میں رپورٹ طلب

سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں  دو ہفتوں میں رپورٹ طلب
March 17, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سندھ پولیس غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے حکومتی نمائندہ پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا سندھ کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا، وکیل نے بتایا سندھ کو کورونا وائرس نے پریشان کررکھا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورنا کیا یہاں نہیں ہے؟،کیوں نہ وزیراعلیٰ کوبلا لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  سندھ کو آخر ہوا کیا ہے؟ ، غیربھرتیوں کے جرم میں نچلے درجے کے ملازمین کو سزائیں دی گئیں ، بھرتیاں کرنے والے اصل لوگ بیٹھے ہیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔