Sunday, April 28, 2024

سندھ پولیس میں جدید تفتیشی یونٹ کا قیام عمل میں آگیا

سندھ پولیس میں جدید تفتیشی یونٹ کا قیام عمل میں آگیا
November 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ۔ سندھ پولیس سندھ پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف حتمی جنگ لڑنے کو تیار ہو گئی جس کی مدد کے لئے  جدید تفتیشی یونٹ کا قیام عمل میں آگیا ۔  اب مجرم زیادہ دیر تک قانون کی آنکھ میں دھول نہیں جھونک سکے گا۔ سندھ میں کبھی بھی، کہیں بھی دھماکا ہو، ٹارگٹ کلنگ ہو، ڈکیتی ہو یا خودکشی کا واقعہ ، کلفٹن میں جدید آلات سے لیس جدید تفتیشی یونٹ موثر کردار ادا کرے گا ۔  تفتیشی ٹیم برق رفتاری سے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرے گی ، یونٹ کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال  ، فنگر پرنٹس، ڈی این اے شواہد اور گولیوں کے خول اکٹھے کئے جائیں گے تاکہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔ صرف کراچی ہی نہیں، جدید تفتیشی یونٹ کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلایا جائے گا۔