Saturday, April 20, 2024

سندھ پولیس میں بے جا مداخلت ، آئی جی سندھ مشتاق مہر 15 دن کی چھٹی پر چلے گئے

سندھ پولیس میں بے جا مداخلت ، آئی جی سندھ مشتاق مہر 15 دن کی چھٹی پر چلے گئے
October 20, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ پولیس میں بے جا مداخلت کے معاملے پر آئی جی سندھ مشتاق مہر 15 دن کی چھٹی پر چلے گئے ۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے دو ماہ کی رخصت کی درخواست دیدی۔ رخصت کی درخواست میں لکھا سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی۔ پولیس افسر اور ملازمین دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں ۔ ان حالات میں مزید کام نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ائی جی ساؤتھ کراچی ، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی ائی جی سی ٹی ڈی نے بھی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ تینوں ڈی آئی جیز درخواست ارسال کرکے دفاتر سے روانہ ہو گئے۔