Wednesday, May 22, 2024

سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، 4 ڈی آئی جیز سمیت متعدد ایس ایس پیز کا تبادلہ

سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، 4 ڈی آئی جیز سمیت متعدد ایس ایس پیز کا تبادلہ
October 13, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی۔ 4 ڈی آئی جیز سمیت متعدد ایس ایس پیز کا تبادلہ ہو گیا۔ گریڈ انیس کے طاقتور پولیس افسر مقصود میمن کے آگے آئی جی سندھ کلیم امام بھی بے بس رہے۔ ڈی آئی جی فارنزک مقصود میمن کو ڈی آئی جی آپریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ یہ واحد افسر ہیں، جنہیں گریڈ انیس میں ہونے کے باوجود گریڈ بیس کا چارج دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد سلطان خواجہ ڈی آئی جی آئی ٹی، عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز، نعیم شیخ ڈی آئی جی حیدرآباد تعینات جبکہ ڈی آئی جی آئی ٹی نعیم بروکا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ فیصل عبداللہ چاچڑ اے آئی جی آپریشن، عدیل چانڈیو اے آئی جی لاجسٹک اور شاد ابن مسیح اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بن گئے۔ سرفراز نواز ایس ایس پی حیدرآباد، ساجد سدوزئی ایس ایس پی شکار پور، مسعود بنگش ایس ایس پی لاڑکانہ، تنویر احمد تونیو ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، شبیر سیٹھار ایس ایس پی ٹھٹھہ، پرویز عمرانی ایس ایس پی دادو، توقیر نعیم ایس ایس پی جامشورو، عارف اسلم راو ایس ایس پی سینٹرل، علی رضا ایس ایس پی کورنگی اور نعمان صدیقی کو ایس ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ تعینات کر دیا گیا۔ امیر سعود مگسی ایس پی سجاول، اعجاز احمد شیخ ایس پی عمر کوٹ، بشیر بروہی ایس پی سیکورٹی سیل کراچی، عرفان بلوچ پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد اور ذوالفقار تالپور کو ایس پی ٹنڈو محمد خان لگا دیا گیا۔ تقرری و تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔