Friday, March 29, 2024

سندھ پولیس ایکٹ 2018 کا مسودہ تیار،حکومت آئی جی کو ہٹا سکے گی

سندھ پولیس ایکٹ 2018 کا مسودہ تیار،حکومت آئی جی کو ہٹا سکے گی
April 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سیاست زدہ سندھ پولیس میں اصلاحات کا خواب دیکھا جانے لگا۔ سندھ پولیس ایکٹ 2018 کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ مسودے میں آئی جی سندھ کی تجاویز یکسر نظرانداز کر دی گئیں جب کہ مسودہ قانون کے مطابق  پولیس کے تبادلوں اور تقرریوں کا اختیاروزیراعلیٰ سندھ  کے پاس ہوگا ۔ صوبائی حکومت آئی جی سندھ  کو بھی ہٹا سکے گی۔