Friday, April 26, 2024

سندھ، پنجاب، بلوچستان پولیس کا سرحدی علاقوں میں مشترکہ آپریشن، 8 ڈاکو مار دیئے، 3کو پکڑ لیا

سندھ، پنجاب، بلوچستان پولیس کا سرحدی علاقوں میں مشترکہ آپریشن، 8 ڈاکو مار دیئے، 3کو پکڑ لیا
May 12, 2015
سکھر/ جعفرآباد/ شکارپور (92نیوز) سندھ پو لیس نے پنجاب اور بلو چستان پو لیس کی مدد سے ڈاکووں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغا ز کر دیا ہے اور چو بیس گھنٹے میں بلو چستان کے علاقے جعفر آباد، شکارپور کے علاقے گڑھی یا سین اور سکھر کے علاقے با گڑجی میں مقا بلوں کے دوران پو لیس نے آٹھ ڈاکووں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے اور تین کو زخمی حا لت میں دھر لیا ہے۔ بلو چستان کے علاقے جعفرآباد میں سکھر پو لیس نے بلو چستان پو لیس کی مدد سے آپریشن کا آغاز کیا تو ان کی مڈبھیڑڈاکووں سے ہو ئی اور مقابلے میں تین ڈاکو ما رے گئے اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتارڈاکوو¿ں سے تفتیش کے بعد ان کی نشاندہی کے بعدسکھر پو لیس نے سکھر میں باگڑجی کے کچے کے علاقے میں رات کو کار روائی کی جس کے دوران تین ڈاکومارے گئے جبکہ اسی دوران شکارپور کے علاقے گڑھی یا سین میں سون واہ کے مقام پر شکا رپور پو لیس کا ڈا کو وں سے مقا بلہ ہوا اور اس میں بھی دو ڈاکو پولیس کی گو لیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ سندھ اور پنجاب پو لیس کی جانب سے گھوٹکی کے کچے کے علاقے راونتی میں آپریشن کا دو با رہ آغا ز کر دیا گیا ہے۔ جعفرآباد اور باگڑجی میں ما رے جانے والے ڈا کو و¿ں کا تعلق اندرون سندھ کے بدنام ڈاکو میرشیخ کے گروہ سے بتا یا جا تا ہے جن میں سے بیشتر پر سندھ حکو مت کی جا نب سے ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر تھا اور وہ پو لیس کو قتل، اغوا، ڈکیتی و دیگر سنگین نو عیت کے مقدما ت میں مطلوب تھے۔ ما رے جا نےوالے ڈاکوو¿ں کے قبضے سے بھا ری تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے۔