Friday, March 29, 2024

سندھ پر ہمیشہ سیاست کی گئی ، آپ نے خود کچھ کرنا نہ کسی کو کرنے دینا ہے ، مراد سعید

سندھ پر ہمیشہ سیاست کی گئی ، آپ نے خود کچھ کرنا نہ کسی کو کرنے دینا ہے ، مراد سعید
June 20, 2020

اسلام آباد (92 نیوز ) وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح سندھ پر سیاست کی گئی، آپ نے خود کچھ کرنا ہے نہ کسی کو کرنے دینا ہے،غربت کے لحاظ سے فنڈز میں سندھ کا حصہ دس فیصد بڑھ گیا، بلاول کا حلقہ آج بھی پسماندہ ہے، وہ راشن کے پیسے بھی ہڑپ کر گئے، سندھ میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا،صوبائی حکومت نے گاڑیاں ہڑپ کرنے کا پروگرام بنا لیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات  مراد سعید نے کہا کہ  عمران خان پورے ملک کے وزیرِاعظم ہیں، جب بھی عوام کو ضرورت ہو گی عمران خان زخموں پر مرہم رکھنے ضرور پہنچیں گے ۔    پیپلز پاٹی  نے نہ خود کچھ کرنا ہے نہ دوسروں کو کرنے دینا ہے، مسائل  حل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو بلاول اس پر سیاست کرتے ہیں۔، سندھ میں جہاں ٹڈی دل کا حملہ ہوا وہاں گاڑیاں ہڑپ کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج قبول کرتاہوں اور انہیں خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں، میں خود بھی سندھ آؤں گا اور اسپتالوں کا دورہ کروں گا۔ تھر میں پانی کی قلت اور بھوک کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں۔سندھ حکومت نے تھرکے لوگوں کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا تو ہم نے کیا۔

مراد  سعید نے مزید کہا کہ   آج ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد دو گنا ہونے جا رہی ہے، وزارتِ خزانہ وضاحت کر چکی ہے۔ سندھ کو فنڈز دیے جا چکے ہیں، بلاول تھر میں اموات پر سیاست کے بجائے آنکھیں کھولیں، سندھ حکومت خدمت نہیں کرسکتی تو رکاوٹ بھی نہ بنے۔