Thursday, April 18, 2024

سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں، فواد چودھری

سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں، فواد چودھری
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے عوام کو ہو رہا ہے۔ صحت کارڈ اور راشن پروگرام سے سندھ کے عوام محروم ہیں۔

اُنہوں نے کہا آٹا اور چینی کے نرخ سندھ میں سب سے زیادہ ہیں، سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلیٰ سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔

اس سے قبل فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا عوام کو وزیراعظم عمران خان کی ذات پر اعتماد ہے کہ وہ ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کرینگے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ‏ٹرانسپیرنسی کا سروے ہو یا کوئی اور سروے طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے میں اعتماد ظاہر ہوا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں۔ 89 فیصد لوگ کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔