Saturday, April 27, 2024

سندھ پر 77 ارب کا بل‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تحفظات ہیں : وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ پر 77 ارب کا بل‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تحفظات ہیں : وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
September 24, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بارپھروفاق کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کہتے ہیں کہ صوبے پر ستتر ارب کا بل بنا دیا گیا ہے۔ سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تحفظات ہیں۔ سکھر کا خیال نہ رکھے جانے پردل کو تکلیف ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اورصوبائی وزیر ناصر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراعلی کو کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر اسپتال میں مریضوں کی عیادت تھی۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ کہنا تھا کہ سکھر کا خیال جس طرح رکھا جانا چاہیے تھا ویسے نہیں رکھا گیا جسے دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر بہت اچھا کیا تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری وزات خارجہ غیرفعال ہے۔ وزیر اعظم کو اس پربھی توجہ دینا چاہیے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ شہری وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کرحیران ہوتے اوران کے ہمراہ خوب سیلفیاں بنواتے رہے۔