Wednesday, April 24, 2024

سندھ پبلک سروس کمیشن کے گزشتہ 4سالہ امتحانات کالعدم

سندھ پبلک سروس کمیشن کے گزشتہ 4سالہ امتحانات کالعدم
March 13, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین و ممبران کی اہلیت سے متعلق ازخود نوٹس کیس  کا فیصلہ سُنا دیا۔ کمیشن کے زیراہتمام 2013  سے 2016  تک ہونے والے تمام امتحانات کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد 22 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ہونے والے امتحانات میں شریک امیدوار دوبارہ امتحان دیں گے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کےامتحانات میں 27 ہزار امیدواروں نےحصہ لیا تھا۔

تحریری امتحان 664 امیدواروں نے پاس کیا تھا جبکہ 227 امیدواروں نے تحریری امتحان و انٹرویو میں کوالیفائی کیا تھا۔