Thursday, May 9, 2024

سندھ وزیر اعظم کی ہدایات کو نظر اندازکر رہاہے ، چیئرمین سپریم کونسل آف گڈز ٹرانسپورٹ

سندھ وزیر اعظم کی ہدایات کو نظر اندازکر رہاہے ، چیئرمین سپریم کونسل آف گڈز ٹرانسپورٹ
April 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) چیئر مین  سپریم کونسل آف گڈز ٹرانسپورٹ کیپٹن ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ سندھ وزیراعظم کی ہدایت کو مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے ، پنجاب میں ہائی ویز پر ہوٹل اور ورکشاپ کھل گئے لیکن سندھ میں انکی مسلسل بندش چل رہی ہے جس سے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک میں مشکل صورتحال کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء سمیت ادویات کی ترسیل کا کام جاری ہے لیکن ڈرائیور کے کھانے پینے سمیت مکینک کی شاپس مکمل بند ہیں جس سے مال برداری میں مشکلات اور ڈرائیور کی صحت متاثر ہورہی ہے۔

چیئر مین سپریم کونسل آف گڈذ ٹرانسپورٹکیپٹن ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں عمل درآمد ہورہا ہے لیکن سندھ میں اسکی حکومت خلاف ورزی کررہی ہے

کیپٹن ریٹائرڈ آصف محمود نے کہا کہ کراچی سے پنجاب تک ہائی ویز پر ایک ایمبولینس اور ڈسپنسری بھی موجود نہیں ، کورونا وائرس پر نارمل صورتحال نہیں ہےسندھ سپلائی چین برقرار رکھنے کیلئے وفاق کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔

کیپٹن ریٹائرڈ آصف محمود نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی سطح پر ٹرانسپورٹ سے متعلق وزارت کا قیام کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔