Friday, March 29, 2024

سندھ نے افسران کی ٹریننگ کے نام پر ایک کروڑ 28لاکھ کی نئی گاڑیاں خرید لیں

سندھ نے افسران کی ٹریننگ کے نام پر ایک کروڑ 28لاکھ کی نئی گاڑیاں خرید لیں
July 20, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں ایک طرف کورونا کے وارجاری ہیں تو دوسری جانب شاہ خرچیاں بھی جاری ہیں،افسران کی ٹریننگ کے نام پرایک کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے کی  نئی گاڑیاں خریدلیں۔

سندھ میں ایک طرف کورونا کےوار جاری ہیں جس کے باعث ترقیاتی اور غیرترقیاتی کام متاثر ہوئے ، معاشی سرگرمیاں  بھی ماند ہوئیں جب کہ ٹیکس کلیکشن میں بھی کمی اائی لیکن دوسری جانب شاہ خرچیاں جاری ہیں۔

افسران کی ٹریننگ کے نام پرایک کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے کی  نئی گاڑیاں خریدی گئیں ، 92 نیوز کوموصول دستاویزات کےمطابق گاڑیوں کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ سندھ نےرقم بھی جاری کردی۔

رواں مالی سال 2020-21 کے دوران مزید  گاڑیاں خریدی جائیگی ، گاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے مختص ہیں ، گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آؤٹ سائڈ بجٹ جاری کئےگئے تھے۔