Friday, April 26, 2024

سندھ میں ینگ ڈاکٹرز نے تیسرے دن بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا

سندھ میں ینگ ڈاکٹرز نے تیسرے دن بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا
February 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں سرکاری ینگ ڈاکٹروں نے آج تیسرے دن بھی او پی ڈیزکا بائیکاٹ  کیا ہوا ہے۔ سندھ میں سرکاری ینگ ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ آج تیسرے دن بھی مریضوں کا چیک اپ نہیں کر رہے۔ پریشان حال مریض دوردراز علاقوں سے اسپتال پہنچ رہے ہیں لیکن مسیحا ان کا چیک اپ نہیں کر رہے۔ مریض یہاں سے وہاں دھکے کھا رہے ہیں۔ کہتےہیں ڈاکٹروں کی ہڑتال نے ان کی تکالیف بڑھا دی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریض بھی  پریشان ہیں اور ان کے رشتے دار بھی کہتےہیں ڈاکٹروں کے احتجاج کا یہ طریقہ درست نہیں۔ ینگ ڈاکٹروں کا آج بھی یہی کہنا ہے کہ جب تک تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہو گا وہ مریضوں کا چیک اپ نہیں کریں گے۔ دوسری طرف سندھ میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال  ماؤں کی گود اجاڑنے لگی۔ سکھر کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز احتجاج کرتے رہے جبکہ  6 ماہ کے بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ منتیں کرنے کے باوجود ڈاکٹرز نے بچے کو چیک نہیں کیا۔