Thursday, March 28, 2024

سندھ میں ہڑتالی ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات کامیاب

سندھ میں ہڑتالی ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات کامیاب
January 30, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ میں ہڑتالی ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے معاملات طے پا گئے ۔وزیر صحت نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں دیگرصوبوں کے برابر کرنے کی یقین دہانی کرائی تو ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور اوپی ڈیز  بند ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے ہزاروں مریض علاج معالجے سے محروم رہے ۔ جبکہ علاج نہ ملنے کی وجہ سے اموات میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ دادو میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث  چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ بچے کو چار روز قبل علاج کے لئے سول اسپتال لایا گیا تھا ۔ گزشتہ روز بھی  چار اموات ہوئیں تھیں ۔ کوئی زندہ رہے یا نہ رہے ہمیں تو ہے اپنی تنخواہ کی پرواہ ۔ مسیحاؤں نے انسانی زندگیوں کی بجائے تنخواہوں میں اضافے کو اہمیت دی جبکہ حکومت سندھ نے بھی ڈاکٹرز کے مطالبات کو وقت پر تسلیم نہ کیا ، اگر کیا ہوا ہوتا تو شاید اموات سے بچا جا سکتا تھا۔