Sunday, September 8, 2024

سندھ میں ہندووں کی جائیدادوں پر قبضہ کی مفصل رپورٹ طلب

سندھ میں ہندووں کی جائیدادوں پر قبضہ کی مفصل رپورٹ طلب
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ میں ہندووں کی جائیدادوں پر قبضہ کی مفصل رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ میں ہندو براداری کی زمین پرقبضہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ مشکل میں پڑھ گئے۔ تبدیلی سرکار کے رکن اسمبلی رمیشن کمار نے پیپلزپارٹی کے جیالے خورشید شاہ پر سکھر میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضے کا الزام عائد کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے تاریخ لینے کا کوئی جواز نہیں، یہ اب کلچر بن چکا۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کی عدم حاضری پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی وضاحت مسترد کر دی اور ریمارکس دئیے ہندو برادری کی شکایت ہے کہ انکی زمین پر قبضہ ہے،۔ ان کی زمین واگزار کروا دیں۔ یہ ایسے معاملات ہے جن پر پیش رفت ہونی چاہیے۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے سندھ میں ہندووں کی جائیدادوں پر قبضہ کی مفصل رپورٹ سوموار تک طلب کرئے سماعت ملتوی کر دی۔