Friday, March 29, 2024

سندھ میں گیس کے بحران پر جیالے وزراء اور اراکین اسمبلی بھی سراپا احتجاج

سندھ میں گیس کے بحران پر جیالے وزراء اور اراکین اسمبلی بھی سراپا احتجاج
December 14, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں گیس کے بحران پر صارفین کے ساتھ ساتھ سندھ سرکار بھی پریشان ہے۔ جیالے وزراء اور اراکین اسمبلی بھی سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جس میں وزراء، ارکان اسمبلی، ضلعی صدور اور کارکنان کے جمع غفیر نے وفاقی حکومت کے خلاف خوب نعرے لگائے۔ وزیر بلدیات نے دھواں دار خطاب میں وفاقی حکومت پر تنقید کی اور زیادتی کا تذکرہ کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، گیس بحال نہ ہوئی تو اگلا مظاہرہ ایس ایس جی سی ہیڈ آفس پر ہو گا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب بلاول بھٹو کو تو طلب کرتی ہے لیکن علیمہ خان کو نہیں بلایا جاتا، احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی نہیں، پارلیمنٹ لائی ہے۔ رول بیک ہونے نہیں دیں گے۔