Tuesday, May 21, 2024

سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ، سی این جی اسٹیشنز 5 دن سے بند

سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ، سی این جی اسٹیشنز 5 دن سے بند
December 25, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے  ، سی این جی اسٹیشنز کو 5 دن سے گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی  ، ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ،اسی طرح صنعتوں کا پہیہ بھی رک گیا ہے ۔ سندھ میں گیس بحران ٹل نہ سکا ، کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو پانچویں دن بھی گیس کی فراہمی بند رہی ، گیس کی سپلائی بند ہونے کے باعث شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی  اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گیس بحران نے صنعتوں کا پیہہ بھی جام کردیا  ، فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی روزگار کی فکر ستانے لگی جبکہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کہتے ہیں پیٹرول سے گاڑی چلانا وارے میں نہیں آرہا ۔ سوئی سدرن نے کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو پہلی ترجیح قرار دیا، لیکن اس کے باوجود گھروں پر بھی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے زندگی عذاب بنادی ۔ سوئی سدرن کے مطابق سرد موسم میں گیس کی طلب 1500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ہے ۔