Wednesday, May 1, 2024

سندھ میں گیس بحران، سی این جی اسٹیشن کو اڑھائی ماہ کیلئے گیس بند کرنیکا فیصلہ

سندھ میں گیس بحران، سی این جی اسٹیشن کو اڑھائی ماہ کیلئے گیس بند کرنیکا فیصلہ
November 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں گیس کے بحران پر سی این جی اسٹیشن کو اڑھائی ماہ کے لئے گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سی این جی اسٹیشن کو یکم دسمبرسے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق سندھ میں گیس کی طلب و رسد کا فرق بڑھ گیا، گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی۔