Thursday, April 18, 2024

سندھ میں گھوسٹ ملازمین کے بعد گھوسٹ منصوبے اور بسیں بھی ہیں ، خواجہ اظہار الحسن

سندھ میں گھوسٹ ملازمین کے بعد گھوسٹ منصوبے اور بسیں بھی ہیں ، خواجہ اظہار الحسن
May 21, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن جیالی سرکار پر برس پڑے اور کہا کہ سندھ میں گھوسٹ ملازمین کے بعد گھوسٹ بسیں اور گھوسٹ منصوبے بھی ہیں ۔کچھ لوگوں کو نصرت عباسی فوبیا ہے ،پیپلزپارٹی حکومت چلارہی تھی یا بے بی ڈے کیئر سینٹر۔ مالی سال 19-2018 کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا  شہری سندھ 92 فیصد ٹیکس دیتا  ہے اور 80 کروڑ روپے حکومت اپنوں میں بانٹ رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریرے کے دوران حکومتی بینچز سے تنقید اور جملے کسے جاتے رہے اس دوران ماحول میں تلخی بھی آئی۔ خواجہ اظہار نےایک ایک کرکے محکموں اور وزرا کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا ۔ بولے 1500 ارب روپے خرچ کرنے والے حکمران ایک کیوسک پانی نہیں دے سکے۔  سینکڑوں اسکیمز 2012 سے نامکمل ٹرانسپورٹ منصوبے شروع نہیں ہوئے۔ ایوان میں نصرت سحر عباسی کا جوتا بھی زیر بحث رہا ،  اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ  ہو سکتا کہ نصرت سحر عباسی کو نیا جوتا چاہئے ہو  اور اس کے لئے وہ  پاوں کا سائز دکھا رہی ہیں۔