Thursday, April 18, 2024

سندھ میں گورنرراج کاکوئی ڈرنہیں: قمر زمان کائرہ

سندھ میں گورنرراج کاکوئی ڈرنہیں: قمر زمان کائرہ
June 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی ڈر  نہیں، آصف زرداری کی تقریر پر طوفان برپا کردیا گیا۔ قمرالزمان کائرہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور شعر پڑھا اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت۔۔۔۔دامن کو ذرا دیکھ ، ذرا  باد قبا دیکھ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے حکومتی وزرا کو  آڑھے ہاتھوں لیا۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر پر طوفان برپا کر دیا گیا ہے پیپلز پارٹی نے فوج پر اس وقت بھی اعتراض نہیں کیا جب ذوالفقاربھٹو کو پھانسی دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کونسے حلقے سے اور کب الیکشن لڑیں گے یہ ان پر چھوڑ دیا ہے بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی رہنمائی کریںگے، بلاول اسمبلی میں آئیں گے تو سب عہدے ان کے لیے حاضر ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایوب خان،یحیٰ خان اور مشرف دور نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، پیپلز پارٹی ملکی دفاعی اداروں کو مضبوط کرتی رہی ہے۔