Saturday, April 27, 2024

سندھ میں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیے گئے

سندھ میں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیے گئے
September 7, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں وی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا پہلا اقدام اٹھا لیا گیا۔ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیے گئے۔ شہری اہلخانہ کے ساتھ گورنر ہاوس کے پارک پہنچے اور پرسکوں ماحول سے لطف  اندوز ہوئے۔ اسکول انتظامیہ طالب علموں کو لیکر گورنر ہاوس پہنچے۔ بچوں نے پارک میں خوب موج مستی کی۔ شہریوں نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ عمارت صرف باہر سے ہی دیکھی تھی پہلی بار اس عمارت کے اندر آئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا تبدیلی آچکی گورنر ہاؤس میں عوام صحتمندانہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ گورنر ہاوس کا پارک صبح چھ بجےسے دس بجے اور شام میں ساڑے چار بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔