Wednesday, May 8, 2024

سندھ میں گورنر راج لگا تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے : قائم علی شاہ

سندھ میں گورنر راج لگا تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے : قائم علی شاہ
December 19, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے،ڈی جی رینجرز نے ملاقات میں اختیارات پر اطمینان کا اظہارکیا رینجرز کے اختیارات میں کمی نہیں کی سمری آج وفاق کو بھیجیں گے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ مین پاور رینجرز کے پاس ہے اور وہ تسلیم بھی کررہے ہیں، کراچی آپریشن کے آغاز میں آرمی چیف اور وزیر اعظم نے مجھے کپتان بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشت  گردوں اور اغواء برائے تاوان کے خلاف بھرپور آپریشن کرسکتی ہے، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ  کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کی موجودگی میں سندھ میں گورنر راج لگایا گیا تو اس کے نتائج خراب نکلیں گے۔