Friday, April 26, 2024

سندھ میں گودلینے کی آڑ میں بچے اسمگل کرنے کا انکشاف

سندھ میں گودلینے کی آڑ میں بچے اسمگل کرنے کا انکشاف
December 14, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ سے بچوں کی مبینہ اسمگلنگ کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بیرون ملک میں مقیم افراد بچوں کو گود لینے کی آڑ میں شیرخوار اور کم عمر بچوں کو بیرون ملک لے جا رہے ہیں۔


بچوں کوکون گود لے رہاہے کہاں لےجایاجارہاہے محکمہ سماجی بہبود سندھ کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ سندھ کی وزیر سماجی بہبود نے بڑا انکشاف کردیا ۔
شمیم ممتاز نے کہا کہ بچوں پر کام کرنیوالی این جی اوز بچے جنوبی افریقہ بھیج رہی ہیں ۔ مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی نژاد آتے ہیں اور این جی اوز کے ذریعے بچے لے جاتے ہیں ۔


اسپتالوں سے غائب ہونے والے نومولود اور گمشدہ بچے بھی این جی اوز کے زریعے بیرون ملک جارہے ہیں ۔
سندھ سرکار کی وزیرنےبتایاکہ بچوں پر کام کرنیوالی این جی اوز کو متعدد مرتبہ بلایا مگر وہ نہیں آئیں۔