Thursday, September 19, 2024

سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ

سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ
April 2, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماو¿ں نے سندھ حکومت اور سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ زرداری کے دور میں سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا جبکہ قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو کہتے ہیں کہ نیب بتائے کہ کیا اس نے کسی بڑے برج کے خلاف کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیموکریٹک الائنس نے عمر کوٹ میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور تمام رہنماو¿ں نے اپنی توپوں کا رخ پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کی طرف کئے رکھا۔ سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آصف زرداری کو بخار بھی ہو جائے تو اس پر اٹھنے والے اخراجات بھی کسی کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ان کے محلات کے بل بھی دوسرے ادا کرتے تھے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے کہا کہ آصف زرداری اور ان کے حواریوں کے کفن اور دفن کا بندوبست عمرکوٹ سے شروع ہوگیا ہے۔ محترمہ کا قاتل کوئی اور نہیں بلاول بھٹو کے گھر میں موجود ہے۔ قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سندھ کو کیا دیا ہے۔ یہاں مائیں بچے فروخت کر رہی ہیں، قتل و غارت کا دور دورہ ہے۔ جلسے سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، غوث علی شاہ، جام مدد علی ، ممتاز بھٹو اور نصرت سحر عباسی سمیت دیگر رہنماو¿ں نے بھی خطاب کیا۔